افغانستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کردی


کابل:(مشرق نیوز)افغانستان نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کردی۔

اپنے بیان میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہاواہگہ بارڈر کھولنے سے افغانستان ،بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی،پاکستان ،بھارت دونوں سے درخواست کرتے ہیں واہگہ بارڈر افغانستان کیلئے کھول دیا جائے تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے،تجارت کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے ،عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔