شبلی فراز کی خالی سینٹ نشست پر 5امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) شبلی فراز کی خالی سینٹ نشست پر 5امیدوار میدان میں آگئے،الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان ، عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ،پیپلزپارٹی کے نثار خان ،جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی ،ن لیگ کے تاج آفریدی کاغذات جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔