اچھا ہوگا ن لیگ ، پی پی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید
راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاپہلے ایس ایچ او نے دایگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا ، جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا۔
بھارت کو کڑی تنبیہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا بھارت کا دماغ خراب ہے، اسے ایک اور ”گولی“ کی ضرورت ہے، ایسی ڈوز دی جائے گی قیامت تک یاد رکھے گا، اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر نہ وہاں بلا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی، نہ چڑیا چہکے گی اور نہ ہی گھاس ا±گے گی، دنیا خود سب کچھ دیکھے گی۔



















