واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائےگا۔
سی این این کے اینکر جیک ٹیپر نے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے پوچھا حماس اقتدار میں رہنے پر اصرار کرتی ہے تو کیا ہوگا، ٹرمپ نے جواب دیا مکمل تباہی،سوال کیاگیا سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کو موثر طور پر مسترد کر دیا کیونکہ وہ غیر مسلح ہونے سے انکار ،غزہ کو فلسطینی کنٹرول میں رکھنے پر اصرار ،یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کر رہی ہے تو کیا گراہم غلط ہیں؟۔
ٹرمپ نے جواب دیا دیکھیں گے، وقت ہی بتائے گا،اسرائیلی وزیراعظم بمباری ختم کرنے اور میرے وسیع تر ویژن کی حمایت پر متفق ہیں،پرامید ہوں جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا،مقصد کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
قبل ازیں اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہابات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ،حماس کو آگاہ کر دیا گیا ،حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر موثر ہو جائے گی اور یرغمالیوں ،قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گا۔
حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائےگا،ٹرمپ کی دھمکی



















