اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے،نعیم الرحمن


کراچی: (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے دو ریاستی حل منظور نہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے۔

جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا ،خواتین ، بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا،خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا قائداعظم اور پوری دنیا کے باضمیر لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان کی ریاستی پالیسی ایک اور ریاست بھی ایک جس کا نام فلسطین ہے،اہل غزہ والے قربانیاں دے رہے اردگرد کے مسلم ممالک امریکی غلام بن کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ایٹم بم اور فوج پر ناز کرنے والا ملک بھی چاپلوسی میں مصروف ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاحماس دہشتگرد نہیں ،مزاحمتی تنظیم ہے، اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق اپنے عوام کی حفاظت ،باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، اہل غزہ ،حماس میں کوئی فرق نہیں، حکومت حماس کو تسلیم کر کے پاکستان میں تنظیم کا دفتر کھولے، مسلم دنیا کے دیگر ممالک میں بھی حماس کے دفاتر قائم کیے جانے چاہئیں،امریکہ نے پوری دنیا میں بےگناہوں کو شہید کیا، ٹونی بلیئر جیسے جھوٹے آدمی کو ساتھ ملایا جارہا ہے،امریکی حکومت ہمیشہ اسرائیل کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے،اقوام متحدہ کا نظام جمہوریت کی نفی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا حکمرانوں کو کہتا ہوں قوم کی امنگوں کے برعکس اقدام نہ کرنا، نہیں تو انجام اچھا نہیں ہوتا،شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے،پوچھنا چاہتا ہوں ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے فلسطین کے حق میں کتنا احتجاج کیا،پی ٹی آئی نے الیکشن جیتا، مانتا ہوں عمران خان سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے امریکہ و اسرائیل کی مخالفت ،فلسطین و حماس کی حمایت کریں، طوفان الاقصیٰ کے 2سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو ملک بھر میں عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور صبح 11 بجے فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کریں۔