ساہیوال (بےورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے کانفرنس روم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ یہ تقریب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی ترقی میں معاونت فراہم کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم، ارشد ملک، کمشنر ساہیوال ڈویژن و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل تھے۔ انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کئے اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر فیاض سلیمی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نوید عظمت سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے جنہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں، سخت محنت جاری رکھیں اور ملک کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
نوجوان مستقبل، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی: کمشنر ساہیوال



















