گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا


استنبول:(مشرق نیوز)گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار رکن نے اسلام قبول کرلیا،ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ماریا کرسٹن کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسلام قبول کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے توماسو نے کہااسرائیلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت ،ساتھی تقریباً سب ہی مسلمان تھے،ساتھی جیل میں نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی روکتے ،مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور کلمہ پڑھ لیا،بہت خوش ہوں،ایسا لگا جیسے میرا دوسرا جنم ہوا ۔