صوبے کے وسائل،خزانے اور پانی پر پہلے پنجاب پھر کسی اور کا حق ہے‘عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنماﺅں کے حالیہ بیانات کو غیر سنجیدہ ،بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا صوبے کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کے عوام کا حق ہے پھرکسی اور کا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپی پی رہنما پنجاب کے سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں، کیا مشورہ مودی نے دیا ؟ صوبائی و لسانی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش پیپلز پارٹی خود کررہی ہے، وہ بھی منظم مہم کے تحت،سیلاب پر سیاست کاجواب بھی میڈیا پر ملے گا، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مریم نواز کی کامیابی و عوامی خدمت سے تکلیف ہورہی ہے کیونکہ اب سندھ کے عوام بھی مریم نواز کو یاد کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہامریم نواز پنجاب کے عوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی،سندھ میں 2دہائیوں سے ایک خاندان قابض ہے ،کون سے کارنامے سرانجام دئیے ،سب کو معلوم ہے،آفات پر سیاست کرناسیاسی نابالغی،نالائقی ہے ۔