غزہ پرٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار


لندن:(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے غزہ پرصدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا،اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے بغور سنا بھی ۔

پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا نوازشریف کے دور میںپاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ن لیگی حکومت نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، موجودہ کوششیں معیشت کومزید بہترکریں گی۔