جعلی حکومت سے نجات ہی سلامتی کی ضمانت ہے،بیرسٹر سیف
پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے پشاور جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں منظم و کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، کام ہی تنقید کرنا ہے، مخالفین نے بغض عمران خان کی عینک لگا رکھی ہے، مینڈیٹ چور حکومت سن لے، عمران خان کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے،جعلی حکومت سے نجات ہی ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہے۔



















