ندیم افضل چن ذہنی تناو کا شکار، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاندیم افضل چن کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناو کا شکار ، جان بوجھ کر پنجاب کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،بے بنیاد خبر پر حقائق میڈیا کےساتھ شیئر کرچکی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے،ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے آپ کورٹ میں خبر جھوٹی ثابت کرپائیں گے۔