لوگوں کو مارنے سے دہشتگردی بڑھے گی،سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ، جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے،عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا ،خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائےگا، افغان حکومت، عوام،قبائلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،لوگوں کو مارنے اور بم پھاڑنے سے امن نہیں مزید دہشتگردی پیدا ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا بانی نے علی امین گنڈا پور کو کچھ پیغامات دئیے ،پارٹی کا موقف لے کر آگے چلیں گے، ظلم و ناانصافی کے سیلاب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ۔



















