پشاور ہائیکورٹ نے ایمان مزاری ،شوہر کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دیدی

پشاور: (بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دےدی ،چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے آپ پہلی بار پشاور آئی ہےں ،ایمان مزاری نے کہا جی پہلی بار پشاور ہائیکورٹ آئی ہوں‘، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہاچلو آپ ایف آئی آر کے بہانے پشاور تو آئے، آپ لوگ تو ویسے بھی خیبرپختونخوا نہیں آتے،وکیل نے کہاایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت دےدی ۔