لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا،ن لیگ تعصب ،لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن پارٹی سربراہ کو نہیں مانتے؟۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا شرجیل میمن کوجتنی وفاق ،پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی،پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے،مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب ،کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا شرجیل میمن کی جماعت کے رہنما بارش رکنے کے بعد عوام کے پاس جانے کا اعلان کرتے رہے ، پنجاب کی وزیراعلیٰ اور پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہے اگر سندھ کے پاس کوئی مثال ہے تو عوام کے سامنے ضرور لائی جائے۔
مونس الٰہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مونس الٰہی اور والد ہمیشہ گجرات کے ”مامے“بننے کی ناکام کوشش کرتے رہے ،عوام حقیقت سے بخوبی واقف ہیں،پانی اترنے کے بعد مینڈک کی طرح برآمد ہونےوالے باپ بیٹا اب قوم کو بھاشن دے رہے ہیں حالانکہ مونس الٰہی ملک سے بھاگ کر سپین میں بیٹھے ہیں،موٹرویز ن لیگ نے بنائیں ،مرمت و بحالی کی ذمہ داری بھی ن لیگ ہی نبھائے گی،سستی اداکاری مونس الٰہی کی پایوڈین ڈرامہ فیملی کا خاندانی پیشہ ہے۔
ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا،عظمیٰ بخاری



















