بیوی کو قتل کرنےوالے کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیوی کو قتل کرنےوالے شوہر کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی گئی۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے درخواست پرسماعت کی،مجرم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا موکل کےخلاف دہشت گردی کی دفعات لگانا درست نہیں، بیوی کو قتل کرنے پر دہشتگردی کی دفعات کیسے لگائی جاسکتی ہیں؟۔

پراسیکیوٹر پنجاب مرزا عابد مجید نے کہا مجرم نے گجرات فیملی کورٹ کے اندر بیوی کو قتل کیا، سپریم کورٹ کے دہشتگردی دفعات پر متعدد فیصلے موجود ہیں، بھری عدالت میں قتل کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا انصاف کیلئے آئی خاتون کو عدالت میں قتل کرنا دہشتگردی ہے، مجرم کسی رعایت کا حق دار نہیں۔