پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کےلئے سنگ میل قرار دےدیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں27 ستمبر جلسے کے انتظامات ، حکمت عملی پرمشاورت اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،جلسے کےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کی رہائی کےلئے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے،پشاور کا عظیم الشان اجتماع تاریخی باب ثابت ہوگا،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا قوم متحد ہو تو کوئی طاقت آزادی کی راہ نہیں روک سکتی ، تحریک عوام کے مستقبل ،انصاف کے قیام کی جدوجہد ، عمران خان کی رہائی منزل ہے۔
پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کےلئے سنگ میل قرار دےدیا



















