انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے،مریم نواز
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے امن کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہونے والوں کو سلام!انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔
امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہاامن صرف جنگ ختم ہونے کا نام نہیں، انصاف،محبت و احترام کےساتھ جینے کا دوسرا نام ہے،امن ہی وہ طاقت جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ،پاکستان امن کا علمبردار اور امن کےلئے بے پناہ قربانیاں دے چکے ۔



















