برسلز:(مشرق نیوز)یورپی کمیشن نے رکن ممالک سے اسرائیل کیساتھ تجارت معطل ،صیہونی وزرا پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے رکن ممالک پر زور دیااسرائیلی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں،انتہاپسند اسرائیلی وزرا ایتمار بن گویر ، بیتزالیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق و جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں،غزہ میں بگڑتی انسانی المیہ، امداد کی ناکہ بندی، فوجی کارروائیوں میں شدت اور مغربی کنارے میں E1 بستی منصوبے کی منظوری خلاف ورزی کی وجوہات ہیں۔
کمیشن کی صدر اورسلا فان ڈیر لاین نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کےلئے کھلی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل کےساتھ دو طرفہ تعاون روکدیا جائےگا۔
اسرائیل کیساتھ تجارت معطل ،صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن



















