عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

کیس پر سماعت 2رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی،سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے کہا عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا تاہم پارٹی کی جانب سے تصدیق نہیں کی جارہی، عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا،ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام خان نے ریمارکس دیئے جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، 2پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔