امت مسلمہ میں دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمن
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے امت مسلمہ میں باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔
فضل الرحمن نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی،اسرائیلی حملے کی مذمت و قطر کےساتھ اظہاریکجہتی کیاگیا،امیر جے یوآئی نے کہاعرب اسلامی سربراہی اجلاس قابل تحسین ہے ،دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد واتفاق ناگزیر ہوچکا ۔
قطرکے سفیر علی بن مبارک نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہااسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔



















