انسانی سمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بناکر 22افراد کو جاپان پہنچا دیا


سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)انسانی سمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بناکر 22 افراد کو جاپان پہنچا دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹ بال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچی، دستاویزات جعلی ثابت ہونے پرجاپان نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کردیا ،سکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا،تمام افراد کو فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی۔

ملزم نے 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے، تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا۔

ایف آئی اے نے بتایا ملزم نے فٹ بال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن دستاویزات بنائیں، جعلی دستاویزات کے مطابق ملزموں کے جاپان میں فٹ بال میچ شیڈول تھے، ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے ، 22 افراد نے فٹ بال ٹیم کے روپ میں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے فلائی کیا، جاپان ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پکڑی گئیں،گرفتار ملزم نے اعتراف کرلیا۔