امداد،قرضوں کی بجائے خود انحصاری پر توجہ ،کشکول کو خدا حافظ کہیں گے،احسن اقبال


لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے سیلاب سے 500ارب کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ،حکومت بیرون ملک امداد یا قرضوں کی بجائے خود انحصاری پر توجہ دے گی، کشکول کو خدا حافظ کہیں گے۔

زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی ،سیکرٹری جنرل انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان انجینئر امیر ضمیر خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا حالیہ سیلاب ایک بار پھر زراعت ، معیشت میں پیچھے دھکیل گیا لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ،نقصانات سے سیکھنا ہوگا،کسانوں کی بحالی کےلئے چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین ،وزرا کو بلا لیا،مشاورت سے کسانوں کی نقصانات کا مداوا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا2022میں وعدوں کے بعد بھی دنیا نے امداد نہیں دی اب امداد نہیں خود انحصاری ترجیح ہے،حکومت غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔