ریسکیو ٹیم کی بروقت مدد،سیلاب میں پھنسی بارات محفوظ مقام پر منتقل

بورے والا: (مشرق نیوز)ریسکیو ٹیم کی بروقت مدد،سیلاب میں پھنسی بارات کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد مانگی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہا کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔