عباد فاروق فارغ،حسن شکیل صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نامزد

لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی میں تنظیمی عہدوں میں مزید تبدیلیاں،لاہور کے بعد صدر سینٹرل پنجاب یوتھ ونگ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی نے میاں عباد فاروق کو عہدے سے ہٹا کر حسن شکیل کو صدر یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب نامزد کر دیا،ذرائع کے مطابق قیادت نے سینئر رہنماﺅں کی شکایات پر عباد فاروق کو ہٹایا۔