لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق سینیٹر اعجاز چودھری نے نااہلی کےخلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین سینٹ، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بناتے ہوئے اعجاز چودھری نے موقف اپنایا انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں سزا سنائی گئی، الیکشن کمیشن نے ازخود نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سزا کے بعد موقف سنے بغیر کسی بھی رکن سینٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاچیئرمین سینٹ کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفکیشن اورانتخاب کا شیڈول جاری کرنا غیر قانونی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نااہلی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
سابق سینیٹر اعجاز چودھری کانااہلی کےخلاف دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع



















