بیرسٹر گوہر، شہریار آفریدی سمیت 18 پی ٹی آئی اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ،پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی سمیت18پی ٹی آئی اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دےدئیے،بیرسٹر گوہر نے استعفیٰ سپیکر آفس جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاو¿س بزنس ایڈوائزری سے استعفیٰ دیا،دریں اثناءپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 18ارکان کے استعفے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دئیے،علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی کی دونوں قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا،شہریار آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سے استعفیٰ دیا،شہریار آفریدی نے کہا بانی کے حکم پر دونوں کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا ہے۔