لاہور (قمر عباس) واسا گنج بخش ٹاﺅن کی سب ڈویژن گلشن راوی میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے مفت پانی کی سہولت، ناجائز کنکشن کی فراہمی کی مد میں آپریشن سٹاف کی طرف سے مبینہ طور پر رشوت کی وصولی، گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ کی کارروائی کی بجائے پر اسرار خاموشی۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کا غیر قانونی کنکشن صارفین کے خلاف کریک ڈاﺅن و مقدمات کا اندراج کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایم ڈی واسا لاہو ر نے غیر قانونی اقدام پر بلا امتیاز کارروائی کرنے کے سخت احکامات کررکھے ہیں۔ اس حوالے سے اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹر کے بعد گنج بخش ٹاﺅن کی سب ڈویژن گلشن راوی کی انتظامیہ ایم ڈی واسا کا غیر قانو نی اقدام کے خلاف کریک ڈاﺅن کی بجائے کمرشل صارفین کو مفت پانی کی سہولت غیر قانونی کنکشن کے ذریعے دے رکھی ہے۔ اس سے ایم ڈی واسا کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی اقدام کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ رشوت لیکر پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ امیر مختار روڈ جعفریہ کالونی میں ماڈرن ملک شاپ وغیرہ پر غیر قانونی کنکشن کی فراہمی کر رکھی ہے جس سے محکمہ کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سب ڈویژن گلشن راوی کی انتظامیہ کی جانب سے اس غیر قانونی عمل پر کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموش ہے غیر قانونی واٹر کنکشن کی تنصیب ٹیکنیکل انداز سے کی گئی ہے جس میں گلشن راوی سب ڈویژن کے مفاد پرست افسران و ملازمین نے سہولت کاری کرتے ہوئے ناجائز واٹر و سیوریج کنکشن کی اجازت دی ہے جس میں ملک شاپ کے سامنے لیسکو پول کے قریب دوکان کے پلر کے نیچے کنکشن نصب کیا گیا ہے جس کا استعمال ضرورت کے وقت اور رات کو کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی اقدام کو چھپایا جا سکے جس میں متعلقہ سب ڈویژن گلشن راوی کے آپریشن سٹاف کی جانب سے طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے جو کہ ایم ڈی واسا کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ سیوریج اور واٹر کنکشن کو بلنگ میں شامل کیا جا رہا ہے، اس پر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اگر اس میں کسی صارف کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا ہے اور اس میں گنج بخش ٹاﺅن کی سب ڈویژن گلشن راوی کا آپریشن سٹاف ملوث ہو گا تو اس پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
سب ڈویژن گلشن راوی، آپریشن سٹاف کی ملی بھگت سے کمرشل سرگرمیوں کیلئے مفت پانی کی فراہمی



















