پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
کمیٹی نے سیاسی فورمز خالی نہ چھوڑنے اور انتخابی میدان میں متحرک رہنے پر اتفاق کیا ،کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی نااہل ہونےوالے رکن کےساتھ مشاورت سے متبادل امیدوار کا نام تجویز کیا جائےگا،سیاسی کمیٹی نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے نامزدگی کو عدالتی فیصلے تک موخر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے تجویز دی عدالتی فیصلوں کے بعد اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے اندر سے ہی نامزد کیا جائے،کمیٹی کے اکثر اراکین نے محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کردی۔



















