اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیوں کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیوں کا معاملہ الجھ گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنر اور 2اراکین کی تقرری ممکن نہیں،نئے قائد حزب اختلاف کے انتخاب تک وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کےخلاف خود تحریک انصاف نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔