اتحاد کی ضرورت، فرشتے نہیں، 9 مئی غلطی تھی اب بس ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

پشاور:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے فرشتے نہیں، 9 مئی غلطی تھی اب بس ہونا چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا خزاں میں درختوں سے اتنے پتے تیزی سے نہیں گرتے جیسے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نااہل کیے گئے، الیکشن میں 170 سیٹیں جیتیں، اسمبلی میں گئے تو91 نشستیںتھیں اب اراکین اسمبلی کی تعداد 76 ہے،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی دہشتگرد نہیں،9مئی کی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ،اداروں کا احترام،امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے اب انصاف ہونا چاہئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا غلطیاں ہوئیں لیکن اب بس ہونا چاہیے، جیل میں دہشتگرد کو بھی بنیادی حقوق ملتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، بنیادی حقوق نہیں مل رہے،قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے،سیلابی صورتحال میں تعاون پر وفاقی حکومت،فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرتے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کی بات پر سیاست نہیں کرتے، دیکھتے ہیں کب تک ریلیف ملے گا، کوشش جاری رہے گی۔