لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو کے جدیدترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ کیا،ٹیکنالوجی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ٹریفک کنٹرول ، مانیٹرنگ کےلئے ٹوکیو کو ”انفرا ریڈ ٹیکنالوجی“استعمال کرنےوالا پہلا شہرہونے کا اعزاز حاصل ہے،مریم نواز کو ٹریفک کنٹرول روم میں ڈیٹاجمع کرنے، ٹرانسپورٹ پلاننگ و انفراسٹرکچر سے بھی آگاہ کیاگیا۔
مریم نواز نے اپنی قطار میں رہنے،اوور سپیڈنگ و سگنل خلاف ورزی روکنے کیلئے نگرانی کے جدید نظام کا مشاہدہ کیا،مریم نوازنے کہا جاپان کے تجربات و ٹیکنالوجی کو پنجاب میں ٹریفک و شہری نظام کی بہتری کےلئے بروئے کار لائیں گے، لاہور کو جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پہلی سمارٹ سٹی بنایا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کےلئے فنڈز دے دئیے ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے ٹریفک نظام کو اے آئی سے جوڑا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلئے پنجاب میں 12ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرچکے ، ٹریفک کا دباﺅکم کرنے کےلئے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرا رہے ہیں، سیف سٹی کیمروں کو ٹریفک مانیٹرنگ کےلئے استعمال کیاجارہا ہے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ ، الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا،ٹریفک مینجمنٹ، حادثات پر قابو پانے، موسمیاتی صورتحال سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کے نظام سے پنجاب پولیس کو لیس کیا جائے گا ،پہلے مرحلے کے دوران لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز دورہ جاپان سے واپسی پر منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کریں گی ۔
مریم نواز نے ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،جاپان پولیس سسٹم کے نگران ادارے پربریفنگ دی گئی،مریم نواز نے نیشنل پولیس ایجنسی سسٹم کو سراہتے ہوئے کہاجاپان میں امن وامان کی صورتحال قابل تقلید ہے، پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،پولیس کو پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی آزادی دی ،پولیس کی معاونت ، جرائم کے خاتمے کےلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا نیا ادارہ قائم کیا ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے کے بعد پنجاب میں پہلی مرتبہ جرائم کا گراف 70 فیصد سے بھی نیچے آچکا،امن و ترقی میرا مشن ہے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے جاپان کے خارجہ امور کے سینئرسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات کی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے جاپان کی قیادت ،عوام کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہارکرتے ہوئے کہا زلزلے، سیلاب اور قدرتی آفات کے سدباب کےلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، جاپان معاشی، ٹیکنالوجیکل ، معاشرتی ترقی کا گہوارہ بن چکا ، مادی ترقی کے ساتھ انسانی قدروں کا احترام قابل تقلید ہے، جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کرنا چاہتی ہوں،جاپان ،پاکستان مشکل وقت کے آزمودہ کار دوست ہیں، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مزید برآں مریم نواز نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو 54 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا راشد منہاس شہید ہمیشہ زندہ، ہمیشہ امررہے گا،شہیدراشد منہاس نے اپنے خون سے پیغام لکھ دیا پاکستان امانت اور حفاظت ایمان کا درجہ رکھتی ہے، راشد منہاس جیسے قوم کے ہیروز دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















