پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ،کئی اراکین اجلاس چھوڑ کر چلے گئے،ایم این ایز نے پارٹی قیادت کو کمپرومائز قرار دےدیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا،روکے جانے پر اقبال آفریدی نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہاتوہین آمیز رویہ ہے، عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں سب کو بات کرنے کا موقع دیں، باقی اراکین نے دونوں میں بیچ بچاو کرایا۔
کچھ اراکین نے قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ضروری ہے،سپیکر بار بار کہتا ہے آکر بیٹھ جائیں تو پھر کیوں نہیں بیٹھتے۔



















