قومی اسمبلی،سینٹ نشستیں بڑھانے،پنجاب میںنیا صوبہ بنانے کا بل پیش


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ نشستیں بڑھانے،پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

سینٹ نشستیں بڑھانے کےلئے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل پی ٹی آئی نے پیش کیا،سینٹ نشستیں 113 کرنے،خواتین، ٹیکنو کریٹ و اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کی تجویز بھی دےدی گئی،بل میں کہا گیاہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5 کی جائے۔

دریں اثناپنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل ریاض فتیانہ نے پیش کیا،نیا صوبہ مغربی پنجاب تجویز کردیا گیا،بل میں کہاگیاپنجاب کی حد بندی کرکے مغربی پنجاب کا نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، پنجاب کی مجموعی بڑھتی آبادی ،جڑے مسائل کو پورا کرنے میں انتظامی رکاوٹوں کے باعث الگ صوبہ بنایا جائے،مغربی پنجاب میں فیصل آباد ،ساہیوال ڈویژن شامل کرنے کی تجویز ہے،صوبے میں پنجاب کا دوسرا بڑا جنگل ،زرعی یونیورسٹی اور بہت بڑا صنعتی مرکز شامل ہوگا،سپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔