معرکہ حق سے سرشار قوم یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی، مریم اورنگزیب
لاہور:(اپنے رپورٹر سے) سینئر وزیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پنجاب میں ڈویژن، ضلع و تحصیل سطح پر یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں،تقاریب کو حتمی شکل دےدی ، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہامعرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی،اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے و بہترین چراغاں پر انعام دینگے،بازار کو بھی انعام ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ، نوجوانوں و بچوں کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی اداروں ، شہری تنظیموں کی جشن آزادی سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔



















