9 مئی مقدمات، عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)9 مئی کے 8 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت اپیلیں سماعت کےلئے مقرر ،سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی اور عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس بھیج دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں3رکنی بنچ سماعت کرےگا،جسٹس شفیع صدیقی ،گل حسن اورنگزیب بھی بنچ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب عمران ،بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری کو باضابطہ آگاہ کردیا۔