اراکین پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں 15کروڑ کی بجلی پھونک دی

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)اراکین پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں 15کروڑ کی بجلی پھونک دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو سولر پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب اسمبلی کی نئی و پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم اور صرف 35 فیصد عمارت سولر پر منتقل ہوسکتی ہے،35فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی بل میں 5کروڑ کی بچت ہوگی۔