ڈی آئی خان،نوابشاہ:گروپوں میں تصادم،12افراد قتل
ڈی آئی خان،نوابشاہ:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان،نوابشاہ میں گروپوں میں تصادم،فائرنگ،12افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔
ایس ایچ او پنیالہ کے مطابق قریبی رشتے داروں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں،جاں بحق ہونےوالوں میں نقیب ، شفیع ، نجیب ، جلال، نوید، جہانزیب شامل ہیں۔
ادھر نوابشاہ میں پرانی دشمنی پر3سگے بھائیوں سمیت 6افراد کو قتل کردیا گیا،ملزموں نے گھات لگاکرگولیوں کانشانہ بنایا،پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئیے۔



















