لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے خیبرپختونواکی جو حالت ہے اسکو کسی سروے کی ضرورت نہیں،گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں 12سالہ جعلی تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے،عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونجواکے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کل تک گیلپ سروے پر بھنگڑے ڈالنے والوں کو آج اپنے بارے میں آیا گیلپ سروے برا لگ رہا ہے، خیبرپختونخواکے 73فیصد عوام نے گنڈا پور سرکار کو چارج شیٹ کیا کے پی کے عوام پر جعلی انقلابی تقریروں اور جھوٹے فلسفوں کی حقیقت عیاں ہوگئی ، خیبرپختونخوا کے 71فیصد عوام چاہتے ہیں میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے اپنے ووٹرز نے تسلیم کیا ہے کے پی میں ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا علی امین لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے ہیں، گنڈا پوراور کابینہ نے جی ٹی روڈ پر سفر کرتے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا خود مشاہدہ کیا ،مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل سیٹ کردیا، پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے منصوبے شفافیت کی بنیاد پر پاتکمیل ہورہے ہیں ،مریم نواز کے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
گیلپ سروے خیبرپختونخوامیں 12سالہ جعلی تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے :عظمیٰ بخاری



















