گوجرانوالہ ،خاتون ٹرین کی زد میں آکر2بچوں سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ میں خاتون ٹرین کی زد میں آکر2بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق تینوں شمسی انڈر پاس کے قریب پیدل ٹریک کراس کرتے ٹرین کی زد میں آئے،بچوں کی عمریں 3سے 5سال کے درمیان ہیں،ٹرین لاہور سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی۔