ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑسے متجاوز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑسے متجاوز،الیکشن کمیشن نے نئے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار209،خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ 23 لاکھ 4ہزار 368 ہے،اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7کروڑ65 لاکھ 3 ہزار 243 ، خیبرپختونخوا 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار 402 ، سندھ 2 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 274 اوربلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 13 ہزار 371 ہے۔