قاسم ،سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے :علیمہ خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد سے اجازت کی ضرورت نہیں،امریکہ سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے،بانی نے ہدایت کی 5اگست کو احتجاجی تحریک عروج پر پہنچنی چاہیے ،پوری فیملی احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔