گنڈا پور،کنڈی،امیر مقام کی خوشگوار ملاقات،مسکراہٹوں کا تبادلہ ،طنز و مزاح


پشاور:(بیورورپورٹ)گنڈا پور،کنڈی،امیر مقام کی خوشگوار ملاقات،مسکراہٹوں کا تبادلہ ،وفاقی وزیرکے مزاح پر محفل کشت زعفران بن گئی۔

گورنر ،وزیراعلیٰ کی ملاقات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب میں ہوئی،بعدازاں ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے ،ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا ،تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا،ایک دوسرے کےخلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت پوچھی،امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشااللہ بولا تینوں ہنس پڑے،امیر مقام نے کہاآپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی،گورنر نے جواب دیاوزیر اعلیٰ میرے مہمان ہیں۔