سپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس مسترد ہونے کا امکان

لاہور (رانا خالد قمر) تحریک انصاف کے 26 ایم پی ایز کو نا اہل کروانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن سے مسترد ہونے کا امکان ہے۔ ریفرنس بھجواتے وقت آئین کی بنیادی شرط کو نظر انداز کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کی جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے انہیں منع کیا نہ ماننے پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی ملک احمد خاں بھچر سے کہا کہ وہ اپنے ارکان کو اس ہنگامہ آرائی سے روکیں جس پر اپوزیشن لیڈر نے انہیں جواب دیا کہ یہ میری بات بھی نہیں سنتے، انکے اسی جملے کو بنیاد بنا کر سپیکر نے پہلے ان ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی اور بعد ازاں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام آباد پہنچ گئے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو یہ ریفرنس دیا۔ ”مشرق“ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ایک ”ذریعے“ سے بات کی تو اس کا کہنا تھا کہ ریفرنس کمزور بنیاد پر دائر کیا گیا اس لئے ان ارکان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ ایک سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی اس بات کی تائید کی اور مزید کہا کہ اگر یہ ارکان اسمبلی فلور کراس کرتے، بجٹ میں اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیتے۔ سپیکر، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے چناو¿ میں اپنی پارٹی اور پارلیمانی لیڈر کی بات نہ مانتے تو اس صورت میں پارلیمانی لیڈر ایک ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیجتا اور وہ اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتے اس طرح ان کی پانچ سالہ نااہلی یقینی ہو جاتی لیکن اس ریفرنس میں ایسا کوئی گراو¿نڈ نہیں بنایا گیا اس لئے زیادہ امکان ہے کہ یہ ریفرنس مسترد ہو جائے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی و قانونی بات تو یہی ہے اگر یہ ریفرنس مسترد ہونے کی بجائے ارکان نا اہل ہوتے تو پھر یقین کرلیں یہ ”ہائبرڈ“ نظام کا کارنامہ ہے۔