لاہور(اپنے نمائندے سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا،لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاظلم و جبر کا نظام مسلط ہے،فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا، مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ، سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں،مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ،باجوہ کو ایکسٹیشن دینے، پرمٹ بانٹنے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں مگر غزہ و کشمیر میں ہونے والے ظلم پرسب خاموش ہو جاتے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا:نعیم الرحمن



















