وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ، دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا:مریم نواز
لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کہاہے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں،دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 26 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر مادر وطن کا دفاع کیا،کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ روشن کرتی رہیں گی۔
مریم نوازنے کہا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے ثابت کیا وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ہے،قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیاں ہی اس وطن کی اصل طاقت ہیں۔



















