سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ،خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

مظفر آباد: (مشرق نیوز)وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق ،بچہ لاپتہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 5 خواتین ،مرد شامل ہے، لاشیں نکال لی گئیں،لاپتہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔