محکمہ بلدیات، 66کنٹریکٹ افسران کو مستقل کردیا گیا

لاہور (خبرنگار+ اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نظام کو مزید مستحکم اور موثر بنانے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 66 کنٹریکٹ افسران کو باقاعدہ مستقل کر دیا ہے۔ محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے یکم جولائی 2025 کو جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تمام افسران کو BS-17 میں فوری طور پر ریگولر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 25 جون 2025 کو پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران ”اوپن میرٹ کوٹہ“ کے تحت مختلف مقامات پر بطور چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب انکی خدمات کو باقاعدہ مستقل کر کے بلدیاتی نظام میں طویل مدتی استحکام اور بہتر گورننس کی راہ ہموار کی گئی ہے۔اس اقدام سے بلدیاتی اداروں میں پالیسی کا تسلسل اور فیلڈ ورک کی استعداد میں بہتری متوقع ہے کیونکہ اکثر افسران کے کنٹریکٹ پر ہونے کی وجہ سے انکی کارکردگی اور مستقل منصوبہ بندی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران عارضی افسران کو گریڈ 17 میں مستقل کیا گیا۔ ان میں نورالصباح، اطہر فاروق، ، فہد بٹ،عادل شہزاد، محمد عمر مختار،شانزہ گل،طیبہ عثمان، محمد وقاص،محمد فیصل،محمد عمر ریاض، محسن مظہر،فائزہ ہاشمی، ضیاءاللہ ،پیام غنی،فاروق ارشاد، محمد وقاص،علی رضا،محمد یاسر،احمد وقار شاہد، ارحم نذیر،انعام اللہ، زوہیب لغاری، محمد واصف،توصیف الرحمان،انعم معصوم، انتصار احمد،پارس زبیر،محمد احمد،حسیب خالد،عظمت فردوس،درخشاں عامر،ساجد علی،محمد ادریس،ارم عامر،علی احمد صابر،سلطان حیدر،محمد اویس،غلام قمر،محمد عامر روف ،جواد حسن،عثمان غنی، اشتیاق احمد،محمد عمران،سمیرہ نواز،ولید عثمان، عبدالوہاب، رحمان لطیف، شبانہ رشید، عدین سید،ظل ہما فاطمہ، عابدہ ایوب،نبیلہ امانت،فروا یوسف،نوشیہ افضل، روحمہ فہیم، رابعہ بصری، ارم شہزادی،سدرہ ڈار،حنا فیاض، سندس روبیل، فریحہ ریاض، علی فرقان، محمد نعمان سرور،زاہد فرید، ہنسن کرامت اور مبشر کلیم گل کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 کے تحت ان افسران کی باقاعدہ سروس شرائط کو مکمل کرنے کے بعد انہیں مستقل کیا گیا ہے۔ ان میں کئی افسران ایسے بھی ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے اہم بلدیاتی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔