اسلام آباد پر قبضے کیلئے مجبور نہ کیا جائے، فضل الرحمن

بٹگرام:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے دھاندلی زدہ حکومت چلنے نہیں دیں گے،اسلام آباد پر قبضہ کرنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے،ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے اور پھر فتح مقدر ہوگی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہااسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں، 2018 ،2024 کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ، تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی الیکشن اور حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے، ماضی کی دھاندلی زدہ حکومت کو چلنے دیا نہ موجودہ حکومت کو چلنے دیں گے۔

امیر جے یوآئی نے کہامان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں ، ملک کو امریکہ کی رضا مندی کےساتھ چلاتے ہو تو پھر جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہو،امریکہ کی خواہش پر فلسطین میں ہونےوالے مظالم ، لیبیا ، مصر ، شام ، اردن میں بہہ جانے والا خون کیسے بھول جائیں؟ ،مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے پرعزم ہیں،خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں،حکومت کےخلاف کھڑے رہیں گے اور تسلیم نہیں کریں گے،ملکی سلامتی کو مقدم رکھتے ہیں مگر مجبور کیا جارہا ہے ایک ہفتے کے نوٹس پر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں اگر ایسا ہوا تو صرف 7 روز میں وفاقی دارالحکومت ہمارے ہاتھ میں ہوگا ۔