مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق،فیصلہ عدالتی تاریخ پر بدنما داغ ہے، نعیم الرحمن
لاہور:(اپنے نمائندے سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق،فیصلہ عدالتی تاریخ پر بدنما داغ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہوا،جعلی فیصلے سے سیٹیں حاصل کرنے کو لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، اصولی سیاست کی بات کرنےوالے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں دیکھنا ہے،الیکشن میں جماعت اسلامی کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کی میئرشپ بھی چھین لی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا قوم ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر کا سودا قبول نہیں کرے گی،مسئلہ حل کیے بغیر کوئی ثالثی قبول نہیں،ٹرمپ معیشت اچھی کردے گا، وقار سے کھڑے ہوں تو ساری دنیا ساتھ چلے گی،بھارت ،اسرائیل کو مار پڑی تو ٹرمپ نے ثالثی کرادی، قوم کا سودا کیا گیا تو سیاسی مزاحمت کو جماعت اسلامی لیڈ کرے گی۔



















