پاکستان نے کئی طیارے مارگرائے، بھارتی دفاعی اتاشی نے اعتراف کرلیا

جکارتہ،نئی دہلی:(مشرق نیوز)انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی نے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مار گرائے،افواج سیاسی قیادت کے زیر حکم کام کرتی ہیں اور محدود کنٹرول کے باعث بعض اوقات آپریشنل نقصانات بھی ہوتے ہیں،بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے کہا شیو کمار کے ریمارکس کو ”سیاق و سباق سے ہٹ کر“ پیش کر کیا گیا،میڈیا نے باتوں کو توڑ مروڑ کر بیان کیا،ادھر کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا مودی حکومت نے قوم کو گمراہ کیا اور بتانے میں ناکام رہی آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے جنگی جہاز تباہ ہوئے۔